اسلام آباد (نا مہ نگار)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین سے بدھ کو پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی اور داسو واقعہ کی تحقیقات پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔واپڈا اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران 14جولائی کو پیش آنے والے داسو واقعہ کے تناظر میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دو بارہ کام کے آغاز اور پراجیکٹ ایریا میں چینی ورکرز کی سکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت اِس سلسلے میں درکار سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت ِ پاکستان کی مشکور ہے۔ چیئرمین واپڈا نے چینی سفیر کوداسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایریا میں چینی ورکر ز کی سکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واپڈا اس سلسلے میں زیر عمل منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ورکرز کے لئے تمام حفاظتی اقدامات بروئے کار لا رہا ہے۔
14چیئرمین واپڈا سے چینی سفیرنونگ رونگ کی ملاقات،داسو واقعہ کی تحقیقات پرتبادلہ خیال
Aug 12, 2021