اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گیارہ اگست کو اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی میں درست راستہ پر چلیں صرف زبانی باتیں نہیں بلکہ عملی طور پر اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔