لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 314155 مریض اب تک صحتیاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 531 مریض صحتیاب ہو گئے۔سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کے لیے 6446 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 4915 بیڈ زخالی ہیں۔