غیرقانونی تقرریاں،اسپیکرسندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Aug 12, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی تقرریوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت پر ہوئی،نیب نے سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، جس کے بعد نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلیے ڈرافٹ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا،عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلتے ہوئے سراج درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی عدالت پیشی پرغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسبلی آغاسراج درانی نے کہاکہ ہماری نظریں وفاق پرلگی ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہماری حکومت بنے ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں  ہم کہتے ہیں آئین میں ہمارے جوحقوق ہیں وہ ملنے چاہئیں اسپیکرسندھ اسمبلی کاکہناتھاکہ ہرجماعت کااپنامنشورہے اسی کے ساتھ وہ عوام میں جاتے ہیں اورعوام جسے چاہے منتخب کرے ۔

مزیدخبریں