کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے انفکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر، اور انڈس میں آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں ہے اس کے علاوہ ڈا اوجھا کیمپس اور ایس آئی یو ٹی، ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس، لیاقت نیشنل، اور پٹیل اسپتال کے آکسیجن بیڈز پر جگہ ختم ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں 35 نجی و سرکاری کورونا سینٹر و وارڈز میں 530آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جس میں سے 350آکسیجن بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عباسی میں 3 بیڈز، لیاری جنرل میں صرف 7 بیڈز,جناح میں 13بیڈز، سول اسپتال میں 6اور سول ٹراما میں صرف 15اور قطر اسپتال میں 10اور این آئی سی وی ڈی میں 4آئی سی او بیڈز دستیاب ہیں۔