پاکستان کواٹرز کراچی کے مکینوں کو لیز مل گئی 

کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی کے سبب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں  پاکستان کوارٹرز  کراچی کے ہزاروں مکینوں کا 26 سالہ دیرینہ لیز کامسئلہ حل ہوگیا۔ وفاقی حکومت نے413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی ، 413ملین روپے کی ادائیگی پرمحکمہ ریونیو سندھ نے لیزدستاویزجاری کردیں۔ پاکستان کوارٹر کے  رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995سے زیر التوا تھا۔    پی ٹی آئی ایم پی اے جمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم نے لیز کے احکامات جاری کر دیئے۔ وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کی تجویز پر ہاؤسنگ منصوبہ شروع کررہی ہے ، نیا پاکستان ہاؤ سنگ منصوبے کے تحت پاکستان کوارٹرزکی زمین پررہائشی منصوبہ زیر غور ہے۔ یاد رہے جون میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے413 ملین جاری کردیے ہیں۔  گذشتہ سال نومبر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنیکاپلان فائنل کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن