ڈہرکی ٹرین حادثہ کے متاثرین کومعاوضہ ادائیگی کیس میں فریقین کونوٹس جاری

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں ڈہرکی کے مقام پر ٹرین حادثے میں متاثر خاندان کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملہ پر درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ٹرین حادثے میں محمد اسلم نامی شہری 16 جون کو  انتقال ہوا تھا ،حکومت نے 15 لاکھ معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا ،تاحال معاوضہ نہیں دیا گیا ، عدالت نے استفسارکیاکہ معاوضے کی ادائیگی کے لیے آپ نے  کیس کیوں نہیں کیا ، وکیل نے کہاکہ میں صرف اعلان شدہ معاوضے کا کلیم کر رہا ہوں ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ آدھے پاکستان کا کلیم فائل کر دیں تو کیا پاکستان آپ کے حوالے کردیں ، درخواست گزارکے وکیل نے کہاکہ ایسا نہیں کہا جو حکومت نے معاوضے کا اعلان کیا وہ دے دیا جائے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 آگست تک ملتوی کردی ،درخواست گزارکے وکیل کاکہناتھاکہ ٹرین حادثہ سات جون کو ہوا اور محمد اسلم کی 16 جون کو دوران علاج انتقال ہوا ۔واضح رہے کہ سارم برنی ٹرسٹ کے توسط سے مرحوم اسلم کی اہلیہ بے درخواست دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن