کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کیس میںپیپلزپارٹی رہنما ء نثار کھڑو سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواست ضمانت پرنیب نے کہاکہ نثار کھوڑو سمیت دیگر خلاف انکوائری جاری ہے،انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے نیب سے 28 ستمبر تک انکوائری مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کردی،نیب پراسیکوٹر کاکہناتھاکہ نثار کھوڑو کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جاری ہے،واضح رہے کہ نیب پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو کے خلاف تین انکوائریاں کررہا ہے۔
گندم چوری کیس ،نثارکھوڑوکی ضمانت میں 28ستمبرتک توسیع
Aug 12, 2021