چنئی(این این آئی)سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے کوچ مائیک ہسی کو بھارت میں کورونا وائرس کے باعث باڈی بیگ میں چنئی منتقل کیا گیا۔سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے کوچ مائیک ہسی بھارت میں کورونا وائرس کے خوفناک لمحات کو نہیں بھول پائے۔ ایونٹ کے دوران دہلی میں ان کا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر فرنچائز نے انھیں بہتر علاج کی غرض سے چنئی منتقل کردیا تھا۔ہسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے منتقل کرنے سے قبل ایک حفاظتی لباس میں ملبوس ہونے کو کہا گیا جومکمل باڈی بیگ تھا،جب میں اس میں لیٹ رہا تھا تو خود کو چٹکی کاٹی کہ کوئی برا خواب دیکھ رہا ہوں یا یہ حقیقت ہے،شکر ہے یہ مشکل دن ختم ہو گئے۔
سابق آسٹریلوی بیٹسمین