اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانیہ کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے، جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے سے متعلق حقائق پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ فیصل نے پاکستان اور نمبر لسٹ میں شامل ممالک کی تقابلی جائزہ رپورٹ بھی خط کے ساتھ ارسال کر دی۔ خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر سے کہا کہ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر خط لکھ رہا ہوں۔ خط میں بتایا گیا کہ خطے کہ کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال کر نمبر لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ پاکستان تاحال لسٹ میں ہے۔ کرونا کے علاقائی اعداد و شمار کے تناظر میں اس فیصلے سے پاکستان اور برطانیہ میں مایوسی ہوئی۔