دوحہ مذاکرات، افغان تنازعہ سیاسی حل پر زور، پڑوسی طاقت سے بنائی حکومت تسلیم نہ کریں، امریکہ

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) دوحہ میں افغان امن عمل پر 3 رزہ ٹرائیکا پلس اجلاس ہوا۔ فریقین نے مذاکرات سے افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق کیا۔ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے سیاسی تصفیے  پر زور دیا۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ دوحا میں مذاکرات کیلئے پرعزم ہیں، نہیں چاہتے مذاکرات ناکام ہوں۔ افغان حکومت نے ثالث کے کردار کو مسترد کیا۔ افغان حکومتی وفد نے کہا ہے کہ طالبان تشدد کے ذریعے مقاصد کا حصول  چاہتے ہیں۔ طالبان کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ دوحا مذاکرات میں امریکہ‘ افغان حکومت طالبان‘ پاکستان روس‘ چین‘ ای یو کے نمائندے شریک ہوئے۔ ادھر امریکا نے کہا چاہتے ہیں افغانستان کے پڑوسی کابل میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہ کریں جو طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی ہو۔ نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ رواں ہفتے دوحہ میں دو اہم ملاقاتیں ہو رہی  ہیں ۔ جس میں خطے  اور اس سے آگے اور کثیر الجہتی تنظیموں کے نمائندے اکٹھے ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن