جشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منانے کی تیاریاں شروع

خانیوال (نمائندہ خصوصی )ملک بھر کی طرح خانیوا ل کے شہریوں  نے بھی جشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منانے کی تیاریاں شروع کردیں ،سنگلانوالہ چوک، گپی والا چوک سمیت دیگر بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا بچے، بڑے ،خواتین سبھی آرائشی اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں جھنڈوں، بیجز،جھنڈیوں ،بینڈز، خواتین کے ہیئر بینڈز کے سٹالز پر خریداروں کا رش ہے گھرو ں اور محلوں کی سجاوٹ کیلئے اشیاء خریدنے کیلئے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن بھرپور جوش وجذبے سے مناتی ہیں گھروں اور محلوں کو جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجاکر ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہیں شہریوں نے مہنگائی کا شکوہ بھی کیا ۔

ای پیپر دی نیشن