ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو سرکاری کالجوں میں لیکچررز تعینات کر دیا گیا، سرکاری کالجوں میں 145 لیکچررز تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ مضامین میں نئے لیکچررز تعینات کر دیئے ہیں، شعبہ سرائیکی میں سات لیکچررز، شماریات میں 47 لیکچررز تعینات کئے گئے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں 58 لیکچررز، سوشل ورک میں 10 لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں میں کامرس کے 14 اور جغرافیہ کے مضمون میں 19 لیکچررز تعینات کئے گئے ہیں، سرکاری کالجوں میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ کو 20 اگست تک جوائننگ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنیوالے 145 لیکچررز کالجوں میں تعینات
Aug 12, 2021