خانیوال (نمائندہ خصوصی )میرج ایکٹ ،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب۔ محکمہ داخلہ نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں میرج ایکٹ اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شادیوں کے انعقاد کے حوالے سے مناسب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے میرج ایکٹ اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال مخدوش ہے ۔