عاصم ارائیں نے اورنگزیب کھچی سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کردیا 

میلسی(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین یو نین کونسل ککری خورد میاں محمد عاصم ارائیں نے کہا ہے کہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کی حلقہ سے مسلسل غیر حاضری اور عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کے علاوہ اپنے 3سالہ دور اقتدار میں کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کرنے سمیت دیگر اہم وجوہات کی بنا پر ہم نے ان سے سیاسی لا تعلقی کا فیصلہ کیا ہے اور میں اس سلسلہ میں جلد ہی پریس کانفرنس کر کے اپنے سیاسی دوستوں علاقہ کے عوام اور میڈیا کو دیگر وجوہات کی تفصیلات سے اگاہ کروں گا تاہم اج سے ایم این اے اورنگزیب خان کھچی سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کر تا ہوں .    

ای پیپر دی نیشن