کتب بینی کے رحجان کا فروغ وقت کی ضرورت: کنور شاویز

Aug 12, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر) اہل قلم کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اچھی تحریر اچھی سوچ پیدا کرتی ہے کتب بینی کے رجحان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے مبارک شمسی کے کالم سبق آموز ہیں انہوں نے اپنا قلم بطور جہاد استعمال کیا۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم و دانشور پروفیسر کنور شاویز قاضی عبدالغفار اور معروف شاعر صابر انصاری نے انصار ادب کے زیر اہتمام شمع بناسپتی اور وز واش کے اشتراک سے منعقدہ سید مبارک شمسی کے کالموں کے مجموعہ مسافر شب  جلد دوم کی تقریب رونمائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک شاندار محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی جس میں پروفیسر عمر شاویز نجمہ شاہین طاہر محمود طاہر میڈم شکریہ نجفی  ساجد الفانی عمران فاخر چوہدری حکیم ارشد  خان، محمد خان ایڈوکیٹ، اعظم سہیل ہارون ،   جاوید اقبال ہاشمی ،احمد مسعود قریشی،  کرامات علی رخسار، محمد علی باہوش, زوار حسین ذوقی, غلام فرید سیال, غفور بلوچ، عابدہ نازش، اشتیاق احمد شاہد، سید نعیم کاظمی اور صابر انصاری نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔خانہ فرہنگ ایران کی ڈائریکٹر خانم زاہدہ بخاری نے مہمان شعراء میں کتابوں کے تحائف تقسیم کئے   سید مبارک علی شمسی کو کو ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں