دنیا پور سپرہائی وے پرنامناسب یوٹرن حادثات کا سبب

دنیاپور ( نامہ نگار) لودھراں خانیوال سپرہائی وے کی تعمیر کے دوران اس کی ڈیزائننگ اور انجینئرنگ کی غلطی نے تحصیل ہیڈکوارٹر دنیاپور شہر کے عوام کے لئے عذاب کھڑا کردیا ہے شہر سے باہر جانے اور داخل ہونے کے لئے سپر ہائی وے پر یو ٹرن ٹریفک کی روانی کے مختلف سمت بنادیے گئے جس کے باعث اب تک ایک درجن سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ درجنوں معذور ہوچکے ہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں محمد شفیق آرائیں کا تعلق دنیاپور سے ہے مرکزی داخلی و خارجی راستہ ہے وہاں زیر تعمیر پل ایک سال سے بھی زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا ہے ٹھیکیدار پل کا ڈھانچہ کھڑا کرکے مہینوں سے غائب ہے جبکہ این ایچ اے حکام نے بھی اس سلسلے میں پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن