بورے والا(نامہ نگار) اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں مینارٹی الائنس کے زیر اہتمام نیشنل مینارٹی ڈے اور جشن آزادی کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،لیگی راہنما حاجی ساجد شریف،مینارٹء الائنس کے ضلع صدر سابق ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا،انچارج ضلع وہاڑی فادر ندیم پطرس،مسیحی پادری و کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینارٹی الائنس ضلع وہاڑی کے صدر نذیر مسیح رندھاوا نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی،یکساں تحفظ اور مساوی حقوق حاصل ہیں تمام مذہبی اقلیتیں آزاد اور خود مختار ہیں۔