اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہورہی جبکہ عوام بے یارومددگار فاقوں پر مجبور ہیں، ملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا، کرپشن کے میگا سیکنڈلز سامنے آرہے ہیں ، ادارے غیر فعال اور گورننس نام کی کوئی شے موجود نہیں، حکمرانوں نے اپنی نااہلی ثابت کی ہے ہم اس نااہل ٹولے کو ایوان اقتدار سے نکال کر دم لیں گے عوام نواز لیگ کے ساتھ ہے۔