کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکومت کے پا س انتقامی کاروائیاں کرنے کے سوا کچھ نہیں بار بارگرفتاریوں سے حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا حکومت کو مشورہ ہے کہ ن لیگ کے تمام بے گناہ رہنمائوں ،کارکنوں کوگرفتار کر کے عمران نیازی اپنی ضد پوری کر لے عوامی مسائل دن بہ دن عروج پر پہنچ چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے تو پھرعوام کی آنکھوںمیں دھول جونکھنے کیلئے شریف برادران کیخلاف شوشے چھوڑ دیتی ہے۔