گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حضرت عمر فارووق ؓنے معاشرے میں دینی ،سیاسی اصطلا حات اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے لاکھوں مربع میل پر اسلام کا پرچم سر بلند کیا حکمران اگر ریاست مدینہ کا قیام چاہتے ہیں تو عدل اور انصاف کو بنیاد بنانا ہو گا،حکومت صحابہ کی شان میں گستاخی کے خلاف سزا کا بل فوری پاس کرے تاکہ ملک میں امن قائم رہ سکے،صحابہ سے پیار کرنے والے کسی مصلحت کے تحت خاموش ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ یکم محرم الحرام کو سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار مولانا افتخار عباسی،مولاناریحان ضیا فاروقی،مولانا ابراہیم محمدی نے چوک گھنٹہ میں شہادت فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے صدرمولانا شوکت نصیر نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ضلعی امن کمیٹی کے چیئر مین سمیت تمام اراکین کو فارغ کیا جائے ار نئے اراکین کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے اس موقع پر مفتی اسلم طارق،مفتی فخر عالم،مولانا عمران صدیقی،قاری اعجاز،مولانا عبدالرحمان حیدری کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علما نے کانفرنس سے خطاب میں خلیفہ دوم کی زندگی پر روشنی ڈالی۔