ملتان ( لیڈی رپورٹر )مخلوق کی خدمت سے خدا خوش ہوتا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بھوک ہے۔ غربت میں روز افزوں اضافہ ٹینشن، ڈپریشن اور خود کشیوں کو جنم دے رہا ہے۔ غرباء اور ضرورتمندوں کی مدد سے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ مظہر صدیقی نے ارتقاء فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 60 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سماجی بھلائی کے لیے قائم ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام رواں ماہ اگست میں 60 مستحق خاندانوں میں راشن پہنچایا گیا ہے۔ اس ماہ ملتان، سرائے سدھو اور تلمبہ ضلع خانیوال میں راشن گھروں میں پہنچایا گیا۔