یوسی 75گنگال میں صفائی کے ناقص انتظامات ، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر 

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی کی یونین کونسل 75گنگال میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر جمع ہوگئے ، بدبو اور تعفن کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ۔یونین کونسل 75گنگال کے آر ایل روڈ کے مکینوں نے بتایاکہ علاقہ کو ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیا گیا ہے اور ذمہ دار اداران نے بھی اس جانب توجہ دینا چھوڑ دی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ طلباو طالبات کچرے کے ڈھیر سے گذر کر گلزار قائد اور اسلام آباد کے سکولوں میں جاتے ہیں جبکہ گندگی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے ۔ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بھرمار ہوچکی ہے اور مکھی مچھروں کی افزائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیاکہ گندگی کے ڈھیرکو فوری ہٹایا جائے اور کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت اس مقام پر شجرکاری کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن