اپنی زندگی کوآسان بنائیں،سادہ غذا اورورزش کو معمول بنائیں، اشرف خان

Aug 12, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے پیٹرن جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ پناہ کابنیادی مقصددل کے امراض سے آگاہ کرکے لوگوں کی تکالیف کوکم کرناہے،جس کے لئے ہم گزشتہ 37سال سے کام کررہے ہیں، دل سمیت خطرناک بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے لاء اینڈ پالیسی میکرز کے ساتھ مل کرکی جانے والی پناہ کی کاوشیں جاری ہیں،عوام اورقوانین بنانے والے اداروں کافرض بنتاہے کہ جاں لیوا امراض کی راہ میں رکاوٹ بننے والے بنیادی عوامل کاقلع قمع کرے،وہ گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کے ہمراہ ''سول سوسائٹی الائنس ''کے منعقدہ خصوصی اجلاس سے مخاطب تھے،، (پناہ) کے پیٹرن جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ اپنی زندگی کوآسان بنائیں،سادہ غذا،چہل قدمی اورورزش کوروزمرہ میں شامل کرکے ہم مہلک امراض سے بچ سکتے ہیں،اس کے ساتھ دل سمیت سنجیدہ امراض کی وجہ بننے والے عوامل کوبھی اپنی زندگی سے دورکریں،تاکہ آپ،آپ کے بچے اورپورامعاشرہ صحت مند زندگی کی جانب گامزن ہوسکے،جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ اگرحکومت تمباکوپر30فیصد ایف ای ڈی میں اضافہ کرتی ہے تواعدادوشمار بہت تیز ی سے مثبت پیش رفت ثابت کرینگے،سگریٹ کے پیکٹس کی کھپت میں 109ملین کمی واقع ہوگی،2لاکھ 20ہزار سگریٹ نوش کم ہونگے اورمستقبل کے سموکر میں 2لاکھ 86ہزار تک کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں