آر ڈبلیو ایم سی نے محرم الحرام کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ر)کرنل اجمل صابر راجہ کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں انکی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،پورے شہر سمیت ،محرم کے جلوسوں کے راستوں ،امام بارگاہوں ،قبرستانوں کی بھرپورطریقے سے صفائی شروع کر دی گئی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف ممبران میونسپل کارپوریشن بلڈنگ اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں بھی فرائض سرانجام دینگے،شہر میں مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مختلف شفٹوں میں موجود رہیگا،سینئر منیجر آپریشن راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد حسنین نے تمام آپریشن عملہ اور سیکٹر چیف کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کا معائنہ کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی  کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن