نواسہ رسولؐ نے عظیم قربانی دیکر  اسلام کو زندہ و جاوید کیا ،غلام علی خان

Aug 12, 2021

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)رہنما پاکستان عوامی تحریک و ترجمان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام  میں حق کی راہ میں قربانی دے کر رہتی دنیا تک نواسہ رسول ؐ نے اسلام کو زندہ و جاوید کیا یزید کے ہاتھ پر بیعت نہ کر کے عالم انسانیت کو حق و باطل کا فرق سمجھایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ محرم الحرام میں امن و امان بارے اجلاس سے خطاب میں کیا غلام علی خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاھرالقادری نے امن محبت بھائی چارے کا درس دیا ہے وہ راولپنڈی شہر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے عیدگاہ شریف میں سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن کی میلاد کانفرنس سمیت ضلعی انتظامیہ تمام مذہبی و دینی جماعتوں کے رہنماوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں انکی جماعت پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا اس ضمن میں مکمل تعاون رہے گا ۔

مزیدخبریں