راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے دوران سفرگاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے ماسک استعمال کرنا لازمی قرار دے دیا گاڑی اور موٹر سائیکل پر اکیلے سفر کرنے والے مستثنیٰ ہوں گے لیکن گاڑی میں دیگر افراد اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے ڈرائیور ماسک نہیں پہنیں گے تو ان کے چالان کئے جائیں گے چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال نے سرکل انچارج ، سیکٹر انچارج سمیت تمام اہلکاروں کو احکامات جاری کردئے جن میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی کروناوائرس کے پھیلائوکے پیش نظر ماسک استعمال نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں چالان ٹکٹ جاری کئے جائیں۔