راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب آج 12 ۔ اگست بروز جمعرات انجمن کے میاں حیات بخش ہال میں منعقد ہوگی ۔ صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد تحریک و قیام پاکستان کے حوالے سے خطاب کریں گے ۔انجمن کی مجلس انتظامیہ و عاملہ کے اراکین سمیت ’’اپنا گھر ‘‘ کے رہائشی طلبہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔