نوشکی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ضلع نوشکی میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں این جی اوز کے نمائندگان نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیے اور کام کے طریقہ کار سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہاکہ علاقے کی بہتری اور خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو ویکم کرتے ہے مگر ان این جی اوز کو ہر گز اجازت نہیں دینگے جو ضلع سے این او سی لیکر ضلع کی طرف رخ نہیں کرتے ہے نوشکی ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کیلئے ہم سب کو ملکر خوشی سے کام کرنا چاہیئے سرکاری اداروں کی طرح غیر سرکاری تنظیمیں بھی عوام کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے کوشش کریں ۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں غیر سرکاری تنظیمیں بھی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر عوام کو آگاہی دے تاکہ وہ اس بیماری سے بچ سکیں انہوں نے کہاکہ پورا نوشکی بلخصوص تین یونین کونسلز ڈاک،انام بوستان اور کیشنگی کے لوگ حالیہ قحط سالی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔