یو م آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے بشیر احمد بڑیچ

 خضدار (صدیق مینگل) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے کہاہے کہ اس بار یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے دنیا کو ایک پیغام دیں گے کہ ہم سب ایک ہیں اور اس ملک سے ہماری روح کا رشتہ ہے۔ اس دن تمام پارٹیوں کے لوگ صرف پاکستانی بن کر یوم آزادی منائیں، خواہش ہے کہ یوم آزادی کے حوالے سے مثالی تقریب ہو جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اظہار خیال کا موقع ملے اور وہ ملک سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کھل کریں۔ مدارس منظم ادارے ہیں میرے خیال میں مدارس کے طلبہ اسکول و کالجز کے طلبہ سے زیادہ منظم ہیں اور خصوصاً خضدار میں مدارس کی تعداد کافی زیادہ ہیں اگر مدارس کے اساتذہ کو شجر کاری کی ترغیب دیں تو اس سے بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے اور اگر پودوں کی ضرورت ہو تو انتظامیہ فراہم کرے گی اگر مدارس کے اساتذہ ہرایک طلبہ پر یہ لازم کردیں کہ وہ ایک پودا لگاکر اس کی آبیاری کرے تو اس سے ہمارا شہر سرسبزوشاداب ہوگا اور ہم ماحولیاتی آلودگی سے بھی محفوظ رہیں گے۔ نہوں نے کہاکہ جلد انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب  منعقد کیاجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن