بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے، ایوب کھوسو

Aug 12, 2021

حیردین/(حیات کٹبار سے)گورنمنٹ کنٹر یکٹرز ایسوسی ایشن جعفر آباد / صحبت پور کے رہنماؤں محمد ایوب کھوسو ، جاوید بہرانی ، قمرالدین بنگلزئی ، حاجی عبدالستار کھوسو ، انور خان بہرانی ، طفیل احمد کھوسو ، دین محمد جتک اور دیدار علی کھوسو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع صحبت پور سے تعلق رکھنے والے چند مفاد پرست عناصر ترقیاتی کاموں کی مخالفت میں بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں ، بلیک میلنگ کے ان ہتھکنڈوں سے ہم کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ، تمام کاموں کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی کمشنر ، کمشنر ، وزیراعلی معائنہ ٹیم اور دیگر ادارے وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں ،تمام تعمیراتی میٹریل باقاعدہ چیکنگ اور منظوری کے بعد ہی سائیٹ پہ پہنچایا جاتا ہے۔تمام کام متعلقہ ایگزیکٹو انجنئیرز ، سب ڈویزنل آفیسرز اور سب انجنئیرز کی نگرانی میں کیے جاتے ہیں ، ہم پرفیشنل ٹھیکیدار ہیں ، سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحبت پور میں چند پست زہن لوگ بلاجواز شور مچا کر ترقیاتی کاموں کے خلاف تنقید کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ، ایسے پست زہن افراد کی تعداد اور ان کی اوقات پورے ضلع کو معلوم ہے ، منفی پروپیگنیڈے جیسی گھٹیا حرکت سے کوئی ہمیں بلیک میل کرسکتا ہے تو وہ یقیناً احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تمام آپشن ہمارے پاس محفوظ ہیں۔صحبت پور کے چند سیاسی یتیم اور نام نہاد  بلیک میلنگ کے لیے سوشل میڈیا پہ منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جن کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر اداروں میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزیدخبریں