گیارہویں کے امتحانات، ایک لاکھ 36 ہزار امیدوار شرکت کریں گے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)میٹرک کے امتحانات ختم، گیارہویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج 12 اگست سے ہوگا امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 688 امیدوار شرکت کریں گے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بتایا گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے تمام امیداروں کو رولنمبرز سپلیس جاری کردیں امیدواروں کیلئے ریجن بھر میں 459 امتحانی سنٹرز مقرر کئے گئے ہیںامتحانات کا آغاز ہوتے پرچوں کی مارکنگ کا عمل بھی شروع ہوجائے گاامتحانات کے نتائج کا اعلان 75 روز کے اندر جاری کرنا ہوگابتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے آج 12 اگست سے شروع ہونے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کیلئے ریجن بھر میں 459 امتحانی سنٹرز مقرر کئے ہیں۔جہاں پر 54 سو سے زائد سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، نگران عملہ اور ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز اپنی ڈیوٹیاں دیں گے۔ امتحانات میں ایک لاکھ 32 ہزار 688 امیدوار شرکت کریں گے۔ جن کو رولنمبر سلیپس جاری کردی گئی ہیں۔ اور ریجن بھر میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے11 مارکنگ سنٹرز بھی مقرر کردیئے گئے۔ امتحانات کے نتائج کا 75 روز کے اندر اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا گرمی اور کرونا وبا کے پیش نظر تمام امتحانی سنٹرز کھلے اور ہوا دار بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...