امارت دبئی میں واقع جبل علی میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس سے قرب و جوار میں دھواں پھیل گیا ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتاےا کہ آگ بجھانے والاعملہ اس آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے کوشاں تھا اور جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینسیں کھڑی دیکھی گئی ہیں۔دبئی کے میڈیا دفتر کا کہنا تھا کہ آتش زدگی کے اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور فیکٹری میں لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا۔دبئی میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دبئی سول ڈیفنس کی ٹیم نے جبل علی میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں لگی ہوئی آگ کو بجھا دیا ہے۔جائے وقوعہ پر بہت زیادہ دھواں پلاسٹک کے مواد کی وجہ سے پھیلا ﺅہے۔واضح رہے کہ جولائی میں دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر لنگرانداز ایک جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔حکام نے تب یہ اطلاع دی تھی کہ جہاز میں ایک کنٹینر پر آتش گیر مواد لدا ہوا تھا اور اس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا۔یواے ای میں گذشتہ کئی سال کے بعد یہ پہلا بڑا دھماکا تھا۔
دبئی کے علاقے جبل علی میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی
Aug 12, 2021 | 15:35