کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ 9 دن میں ہی صحت یاب ہوگئیں۔اشنا شاہ میں 2 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔اداکارہ وباء کا شکار ہونے سے قبل کورونا سے تحفظ کی ویکسینیشن بھی کرا چکی تھیں، تاہم اس باوجود وہ اس کا شکار ہوئیں۔اداکارہ تقریبا 9 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں اور انہوں نے کورونا فری ہونے کا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا۔اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے کورونا کو شکست دے دی اور ساتھ ہی اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کورونا کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں پر کچھ اثر پڑا ہے اور انہیں سانس لینے میں معمولی دشواری کا بھی سامنا ہے۔اشنا شاہ نے کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ دوبارہ کام پر واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔
View this post on Instagram