الحمراء آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔اس حوالے سے چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ تمام پروگرام کا مقصد تحریک آزادی پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور شہداء کو یاد کرنا ہے،قربانیوں کی بدولت ملنے والی آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا کہ وطن عزیز کی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہماری خدمات کا محور ملک وقوم کی ترقی و خو شحالی ہونا چاہیے۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ الحمراء اس دن کو بھرپور عزم کے ساتھ منائے گا۔ترجمان الحمراء کے مطابق پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہال نمبر ایک کے پوڈیم پر ہوگی،مصوری کا مقابلہ آرٹ گیلری میں منعقد کیا جائے گا۔
الحمراء آرٹس کونسل کی یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل
Aug 12, 2021 | 19:51