وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دردانہ بٹ مرحومہ ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں۔دردانہ بٹ کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کے پر نقش ہیں۔انہوں نے کہاکہ دردانہ بٹ نے اپنے ہر کردار کو امر کیا۔دردانہ بٹ کے انتقال سے اداکاری کے ایک خوبصورت اور منفرد باب کا خاتمہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے .