لاہور(خبر نگار)منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔واسا ترجمان کے مطابق ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جائے،تمام جنریٹرز کو آپریشنل رکھا جائے اور فیول کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔