استحکام وطن کیلئے محراب و منبر مستعد ہے: ڈی جی اوقاف پنجاب 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ استحکام وطن کے لیے محراب و منبر مستعد ہے، اسلام اور نظریہ پاکستان کی حفاظت وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔ علماءاور صاحبانِ مسند ارشاد، دفاع پاکستان کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ علماءومشائخ دفاع وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔مساجد اور دینی و علمی ادارے ا سلامی سوسائٹی کا ” نیو کلس“ ہے ، ا س کی افادیت اور اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ، ہجویری ہال ، داتاؒ دربار میں منعقدہ " پروگرام ذہنی آزمائش بسلسلہ تقریب ڈائمنڈ جوبلی پاکستان" سے کیا۔

 اس موقع پر جامعہ ہجویریہ کے طلباءکے مابین پروگرام ذہنی آزمائش کے موضوع پر ”کوئز پروگرام “ کا اہتمام ہوا، جس میں جامعہ ہجویریہ کے شعبہ دورہ حدیث، تخصص الفقعہ، موقوف علیہ اور شعبہ تخفیظ القرآن پر مشتمل ٹیموںنے حصہ لیا ۔ مقابلہ میں محمد ذیشان نے پہلی، محمد حسنین نے دوسری اور محمد تنویر نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءمیں محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی طرف سے انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ، ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار شاہد حمید ورک،پرنسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزمان قادری ،منیجر داتاؒ دربار شیخ جمیل احمداور جامعہ ہجویریہ کے اساتذہ و طلباءسمیت دیگر مشائخ و عظام بھی شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن