گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے کامران مائیکل کی قےادت مےں وفد کی ملاقات 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سینیٹر کامران مائیکل کی سربراہی میں اقلیتی رہنماﺅں کے وفد نے ملاقات کی وفد میں چوہدری وسیم انجم سندھو، ڈاکٹر قیصر شہزاد، مسز عفت نعیم و دیگر اقلیتی رہنما شامل تھے ، شرکاءوفدنے اقلیتی امور کے حوالے سے اٹھائے گئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا اور معاشرتی فلاح و بہبود و معاشی ترقی کی خاطر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ کو فروغ دےکرایسا معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں جس میں ہر شہری کو وہ تمام حقوق میسر ہوں جن کی فراہمی کا آئین پاکستان میں وعدہ کیا گیا ہے ، ہم اقلیتوں کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں جسے تحفظ دینے کی خاطر موجودہ حکومت نے مربوط اقدامات اٹھارکھے ہیں ہم نے اقلیتوں کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی ہے تاکہ منیارٹیز بھی ملکی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن