پرانی رنجش پر مخالفےن نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان قتل کردیا


لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقے میںپرانی رنجش پر مخالفےن نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے ہےں۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ ملت روڈ پر سفیان نے اپنے ساتھےوں کے ہمرا ہ فائرنگ کر کے 22 سالہ عادل کو قتل کردےا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹےم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے ۔پولےس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتےش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تفتیش جاری ہے۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائےں گے اور ملزمان کو بھی گرفتار کرلےا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...