پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام بنائی: عمر سرفراز 

Aug 12, 2022


لاہور (نےوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگی ترجمانوں کی جانب سے اپنا جھوٹا پراپیگنڈا پھیلانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا اور ایک کے بعد ایک ن لیگی ترجمان کی پریس کانفرنس ظاہر کرتی ہے کہ یہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی یکے بعد دیگرے ہر سازش پی ٹی آئی نے عوامی طاقت اور حمایت سے ناکام بنائی ہے۔ عوام نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی رجیم چینج سازش کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی بہیمانہ سازش بھی اپنی موت آپ مر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی ترجمان عمران خان پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور محب وطن انسان ہیں۔ دوسری طرف پی ڈی ایم ٹولہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو زلزلہ زدگان کے لیے آنے والی امداد میں غبن کر کے مذاق کہلائے۔ اداروں کے خلاف پی ڈی ایم قائدین کی بدترین ہرزہ سرائی عوامی یادداشت میں محفوظ ہیں۔ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی حمایت کی ہے۔
مشیر اطلاعات،سرفراز چیمہ

مزیدخبریں