لاہور(نےوزرپورٹر) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کا محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پی ٹی آئی آفس جیل روڈ آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔تحریک انصاف لیبر ونگ کے صدر رانا عبدالسمیع کی قیادت میں کارکنان نے عنصر مجید خان کا شاندار استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاندار استقبال کرنے پر عنصر مجید نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزدور رہنماو¿ں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مزدوروں کی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی حکومت عوام کی بلا تفریق خدمت کرے گی۔ عمران خان نے سارے کرپٹ ٹولے کو عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست دی ہے۔
پی ٹی آئی مزدوروں کی جماعت، مسائل حل کرینگے: عنصر مجید
Aug 12, 2022