لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام’اعلیٰ تعلیم کی تھیوری سے ہنر میں تبدیلی‘ کے موضوع پر پوسٹ گریجوایٹ طلباءکانفرنس سے وحید شہید حال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، کانفرنس سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، سینئر فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالر زنے شرکت کی۔
ترقی پذیر ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کا فروغ ضروری ہے: ڈاکٹر شاہد منیر
Aug 12, 2022