راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہر جمعرات کو انٹی ڈینگی ڈے منانے کی ہدایت پر عمل کرتے ہو ئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 11اگست کو انسداد ڈینگی ڈے منایا،شہریوں کی آگاہی کیلئے شہر بھر میں آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہر کی صفائی کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، صفائی کی کاوشوں میں شہریوں کا بھرپور تعاون ڈینگی فری راولپنڈی کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،آگاہی مہم میں ہم شہربھر میں لوگوں کو ڈینگی سے تحفظ کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں،ساتھ ساتھ ڈینگی کے تدارک کے پیغامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جا رہے ہیں، انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے تحت کنٹینرز صاف کےے گئے،گلی ،محلوں میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی ۔
، نالیوں کی ڈی سلٹنگ کاکام بھی کیا گیا ،خالی پلاٹوں کو صاف کرکے ڈینگی اور جراثیم کے خاتمے کیلئے چونے کا چھڑکاﺅ کیا گیا۔
، اسی طرح راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ،گوجرخان،کلر سیداں،ٹیکسلا اور مری میں بھی یوم انسداد ڈینگی پر پمفلٹس تقسیم کئے گئے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے شہرمیں صفائی اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ،آپریشنل سٹاف نے انہیںصفائی مہم پر بریفنگ دی۔
آر ڈ بلےو اےم سی نے انسداد ڈینگی ڈے منایا،شہر میں آگاہی بینرز آویزاں
Aug 12, 2022