پیپلز پارٹی اقلیتوں سمےت تمام شہریوں کو برابر سمجھتی ہے، راجہ کامران 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہر سال11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا بینظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے مفادات اور حقوق کو تحفظ دینے کے لیے پہلی مرتبہ الگ اقلیتی وزارت قائم کی قیام پاکستان کی کوششوں میں بھی اقلیتی برادری کا بنیادی کردار تاریخ کا حصہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی دینے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کرتی رہی ہے پی پی پی راولپنڈی سٹی کے عہدداران نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے فرامےن کے مطابق تمام شہریوں کو برابر سمجھتی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین پاکستان 1973ءمیں اقلیتی عوام اور ان کے حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کر کے قائد اعظم کی اقوال کو عملی جامہ پہنایا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں موجود تمام اقلیتی برادری کے حقوق، معاشی خوشحالی، ترقی اور ان کے مذہبی عقائد کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں ہر طرح کی مذہبی انتہا پسندی، عقائد اور مسلکی بنیادوں پر نفرتیں پیدا کرنے والوں کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن