راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اسلام کی سر بلندی اور شرےعت محمدی کی بقا کےلئے انمول قربانےاں پےش کرنے والے کربلا کے عظےم شہداءکی ےاد مےں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی مذہبی و ماتمی تنظیموں کی جانب سے مجالس عزاءمنعقد ہوئیں اور ذوالجناح و علم کے جلوس برآمد کیے گئے۔ شہدائے کربلا کو خراج عقےدت پےش کرنے کےلئے ڈھوک سیداں اورامام بارگاہ شہیدان کربلاٹائربازار سے ماتمی جلوس برآمدہوئے جن میں ہزاروں سوگوارانِ امام ؑ عالی مقام نے شرکت کرکے بارگاہ ِرسالت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا۔