راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اےف آئی اے انسانی سمگلنگ سےل نے راولپنڈی مےں رےڈ کرکے تےن جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتارکرلئے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپکٹر وسیم احمد، سب انسپکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تےن جعلی ٹریول ایجنٹوں کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیاملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے اےف آئی اے کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔