راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران وعلماءکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کی، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے محرم الحرم کے دوران امن وامان کے قیام اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علماءو اکابرین کے بھرپور تعاون کو سراہا،اس موقعہ پر سی پی اوشہزاد ندیم بخاری کاکہناتھاکہ تمام مکاتب فکر کے جید علماءاکابرین کے ساتھ مل کر راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے عشرہ میں مثالی امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنایا، باہمی تعاون واعتماد کا یہ سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا۔