پناہ میٹھے مشروبات ، تمباکو نوشی کے استعمال میں کمی کےلئے کام کر رہا ہے، ثناءاللہ 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نوجوان قوموں کی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں میں سماجی اصلاحات لانے اور معاشرے میں بہتری لانے کی صلاحیت موجودہے۔ انٹر نےشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پناہ نے ایک یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا جس سے پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الررحمان کیانی، پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناءاللہ گھمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ثنا ءاللہ گھمن نے کہا کہ پناہ لوگوں میں دل اور متعلقہ بیماریوں اور ان بیماریوں کو پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف آگائی کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام کے لیے پالیسی ساز اداروں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسیز بنوانے کے لیے کام کر رہا ہے جن سے ان مضر صحت چیزوں کے استعمال میں کمی آئے اور لوگوں کی صحت بہتر ہو۔ان میں ایک میٹھے مشروبات کے حوالے سے آگائی دینا اور پالیسی بنوانا ہے جو دل،موٹاپااور زیابیطس جیسی کئی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں،اسی طرح پناہ تمباکو نوشی کے استعمال میں کمی کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
تمباکو ہر سال 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے لیتا ہے۔ ان میں سے 7 ملین سے زیادہ اموات براہ راست تمباکو کے استعمال کا نتیجہ ہیں جبکہ تقریباً 1.2 ملین غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے دوسرے ہاتھ کے دھوئیں کا نتیجہ ہیں۔پاکستان کے بارے میں بات کریں تو یہاں 22 ملین سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا بالغ آبادی کا 20 فیصد۔ مرد خواتین کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن