راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں ڈارمہ "ہماری پہچان پاکستان"پیش پاکستان ہے، توہم ہیں۔ہماری پہچان پاکستان سے ہے۔ڈائریکٹر وقار احمدراولپنڈی() پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں ڈارمہ "ہماری پہچان پاکستان"پیش کیا گیا۔ ڈرامے کو تحریر وہدایات جلیل خان نے دیں ۔جبکہ ڈرامے کے کرداروں میں شگفتہ خان، صوفیہ علی،گل،جلیل خان، نصیر خواجہ، سواتی ماما، شبیرخان،سعدیہ گل، شیری خان اور دیگر شامل تھے۔ڈرامے میں دور حاضر کی نوجوان نسل کو پاکستان کی آزادی کی بے قدری کرتے دیکھا یا گیا ہے۔ڈائریکٹر آڑٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے توہم ہیں۔ہماری پہچان پاکستان سے ہے۔دنیا میں ہر قوم اپنی قومیت پر فخر کرتی ہے۔ہمیں بطور پاکستانی اپنی شناخت پر فخر ہونا چاہیے۔آزادی سے بڑھ کر دنیا کی کوئی نعمت نہیں۔برصغیر کے مسلمانوں نے سالوں کی جدوجہد اور ہجرت کے وقت لاکھوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر اس وطن پاک کو حاصل کیا ہے۔جسکی ہم سب کو مل کر حفاظت کرنی ہے۔